حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی رپورٹ ، مختلف زاویوں سے غور و خوص
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( ایجنسیز ) : شہر کے اطراف و اکناف میں ترقیاتی انفراسٹرکچر کا آئندہ ماہ آغاز ہونے کی قوی توقع ہے کیوں کہ 290 کیلومیٹر طویل ریجنل رنگ روڈ ( آر آر آر ) کی تعمیر پر رپورٹ پیش کردی گئی ہے ۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ایم ڈی پی ) نے آر آر آر کے ذریعہ آوٹر رنگ روڈ سے نیٹ ورک جوڑنے کے علاوہ اس سے جڑے ضلعی سرحدیں جو کہ قومی شاہراہیں بھی شامل ہیں کو اس سے مربوط کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ ایم ڈی پی نے سال 2031 تک اس کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں کی ترقی کو ممکن بنانے کی بھی خواہاں ہے ۔ حیدرآباد سے متصل اضلاع جیسے رنگاریڈی ، محبوب نگر ، نلگنڈہ اور میدک کو اربن سنٹرس کے طور پر ترقی دی جائے گی ۔ 90 میٹر کی سڑک سے اس کو مربوط کرتے ہوئے اس کو ترقی دی جائے گی ۔ ایم ایم ڈی اے نے آر وی اسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کر کے رپورٹ کو قطعیت دیا ہے ۔ ایچ ایم ڈی اے ایک سینئیر عہدیدار نے بتایا کہ مختلف زاویوں بشمول آوٹر رنگ روڈ پراجکٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے رپورٹ پر اس ہفتہ عمل پر غور و خوص کررہے ہیں ۔ کنسلٹنٹس نے ایک ابتدائی رپورٹ تیار کی ہے جس میں جون کے اختتام تک اس میں مزید غور و خوص کیا جاکر اس میں توسیع و ترمیم کی جائے گی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ توپران ، نرساپور ، سنگاریڈی ، ایڈومائیلارم ، چیوڑلہ ، شاہ آباد ، شاد نگر ، ڈیڈگوڑہ ، گنڈلہ گوڑہ ، ابراہیم نگر ، ملکاپورم اور بی بی نگر میں ریجنل رنگ روڈ پر کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ایچ ایم ڈی اے کی مجوزہ منصوبہ میں مستقبل پر مکمل طور پر کنٹرول بعد ازاں ٹریفک گروتھ کے ذریعہ ترقیاتی کاموں پر توجہ دے گا ۔۔