شہری ہوا بازی ملک میں علاقوں کو مربوط کرنے کوشاں

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( رتنا چوٹرانی ) : ہندوستانی شہری ہوا بازی کی جانب سے علاقائی طور پر مربوط کرنے کے لیے ایک یکو سسٹم تیار کرتے ہوئے اس شعبہ میں ایک انقلاب کی تیاری کی جارہی ہے ۔ حکومت ریاستی اور مرکزی حکومت کی اشتراکی کاوشوں سے علاقوں کو مربوط کرنے کے لیے ملک بھر میں 50 کم لاگتی ایرپورٹس قائم کرنے کے عمل میں ہے ۔ ایف آئی سی سی آئی کے زیر اہتمام ، ایرکنیکٹیویٹی میں اضافہ ، کے زیر عنوان منعقدہ سمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر اشوک لاواسا ، سکریٹری شہری ہوا بازی نے یہ بات بتائی ۔ اور کہا کہ گذشتہ دہے میں ہندوستانی شہری ہوا بازی کے شعبہ میں ترقی ہوئی اور اس میں عام آدمی تک پہنچاگیا ۔ کم خرچ ایرلائنس کے دور سے اب کم لاگتی ایرپورٹس قائم کرنے پر توجہ مبذول کی جارہی ہے اور اس شعبہ میں آپریٹنگ کے زیادہ اخراجات کو بھی کم کیا جارہا ہے ۔ ہم ایک ایسا فریم ورک بنانے پر توجہ دے رہے ہیں جس میں ریاستی حکومت ، مرکزی حکومت اور ایر لائنس مشترکہ طور پر اس شعبہ کو مزید ترقی دینے کے سلسلہ میں کاوشیں کرسکیں ۔

اس طرح نان میٹرو شہروں پر زیادہ توجہ دی جائے گی جس سے علاقوں کو مربوط کرنے کے ایک نئے دور کے لیے راہ ہموار ہوگی ۔ اس سلسلہ میں کئی ریاستی حکومتوں کی جانب سے ایک پہل کی گئی ہے جن میں مغربی بنگال ، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ، اڑیسہ اور جھارکھنڈ شامل ہیں ۔ جنہوں نے ویاٹ چارجس میں تخفیف کردی ہے ۔ اشوک لاواسا نے کہا کہ ایر نیویگیشن کے لیے ایک ادارہ کے قیام کے لیے ایک کابینی نوٹ تیار کیا گیا ہے کیوں کہ ہمیں ایرنیویگیشن کو ایرپورٹ اتھاریٹی سے الگ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس شعبہ کو مزید فعال اور کارکرد بنایا جائے ۔ قبل ازیں مسٹر اے دیدر سنگھ ، سکریٹری جنرل ، ایف آئی سی سی آئی نے شرکاء کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقعہ پر وزارت ہوا بازی ، ایف آئی سی سی آئی اور کے پی ایم جی کی جانب سے ’ ینہانسنگ ایرکنیکویٹی ‘ پر تیار کئے گئے نالج پیپر کو جاری کیا گیا ۔ مسٹر امیردوبے ، پارٹنر اینڈ ہیڈ ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس کے پی ایم جی نے اس ایونٹ پر ایک مقالہ پیش کیا ۔ مسٹر ہینری اسٹین گاس ، ریجنل ڈائرکٹر ، ساوتھ اینڈ ساوتھ ایسٹ ایشیا ، یو ایس ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی ( یو ایس ٹی ڈی اے ) اس ایونٹ کے کارپوریٹ پارٹنر ملک نے کہا کہ ہوا بازی معیشت میں اہم رول ادا کرتی ہے ۔ انہوں نے اس شعبہ کو درپیش چیالنجس ، خطرات ، ایر ٹریفک سسٹم کے مینجمنٹ ، ایم آر او سروسیس ، ٹکنالوجیز ، انٹرنیشنل ایوئیشن انڈسٹری پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔۔