شہری علاقوں میں رئیل اسٹیٹ پر ماہرین کی کمیٹی

کمشنر بلدیہ کنوینر ہوں گے۔ اندرون تین ماہ حکومت کیلئے سفارشات متوقع
حیدرآباد۔/5جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے شہری علاقوں میں رئیل اسٹیٹ شعبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں مختلف رعایتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ حکومت سے رئیل اسٹیٹ والوں نے قواعد میں نرمی کیلئے نمائندگی کی تھی جس کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ رئیل اسٹیٹ میں جن مراعات کا مطالبہ کیا گیا ان میں ایچ ایم ڈی اے سے پلان کی راست اجرائی، بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز علاقہ میں عمارت کی بلندی کی حد ختم کرنا،  بلند عمارتوں کیلئے 2 میٹر تک سٹ بیاک کی منتقلی اور اہم جنکشنس پر ملٹی پلیکس کی تعمیر کی جازت شامل ہیں۔ کمشنر میونسپل کارپوریشن حیدرآباد ماہرین کی کمیٹی کے کنوینر ہونگے۔ کمشنر حیدرآباد میٹرو پولٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی، منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ، کمشنر و ڈائرکٹر میونسپل اڈمنسٹریشن اور کمشنر پولیس حیدرآباد کمیٹی کے ارکان ہونگے۔ یہ کمیٹی اندرون تین ماہ حکومت کو اپنی سفارشات پیش کردیگی۔