جموں ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوجیوں نے آج رات سرحد پر واقع دیہاتوں اور 8 چوکیوں پر رات بھر زبردست شل باری کی جس میں ارنیا قصبہ پر واقع سرحدی چوکی متاثر ہوئی۔ تین افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستانی رینجرس نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے مارٹر شل باری کی جس کا نشانہ شہری علاقہ اور سرحدی چوکیاں تھیں جو ارنیا اور آر ایس پورم سب سیکٹرس میں بین الاقوامی سرحد پر واقع ہیں۔دہشت زدہ دیہاتیوں نے روشنیاں بند کردیں اور شل بازی سے محفوظ رہنے تہہ خانوں میں پناہ لی۔ عہدیداروں نے عوام سے کہا ہیکہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔ بی ایس ایف ارکان عملہ سرحد کی حفاظت کررہا ہے ، اس نے جوابی فائرنگ کی جو ہنوز جاری ہے۔