حیدرآباد 3 نومبر ( پی ٹی آئی ) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کل شہر میں شہری حمل و نقل چیلنجس اور ان کا حل کے موضوع پر سہ روزہ کانفرنس کا افتتاح کرینگے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ کے بموجب منسٹر آف اسٹیٹ ( آزادانہ چارچ ) ہاوزنگ و شہری امور ہردیپ سنگھ پوری افتتاحی خطاب کرینگے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ بھی کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔ کہا گیا ہے کہ اس پروگرام میں جنوبی ہند کی پانچ ریاستوں کے تقریبا 1,000 پالیسی ساز بشمول مئیرس اور میونسپل کونسلرس شرکت کرینگے ۔ ان کے علاوہ شہری پلانرس ‘ ریسرچ کرنے والے اور ٹکنالوجی و سرویس فراہم کرنے والے ماہرین بھی اس میں شرکت کرینگے جن کا ملک کی 20 ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک سے بھی تعلق ہوگا ۔ اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔