شہریوں کو ہندوستانی قوانین سے واقف کروانے کا مشورہ

نئی دہلی ۔ 4جون ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے مرکز سے خواہش کی ہے کہ تمام ہندوستانی سفارت خانوں سے کہا جائے کہ ہندوستانی شہریوں کو جو بیرون ملک مقیم ہیں ہندوستانی قوانین سے واقف کروایا جائے تاکہ جب بھی وہ وطن واپس آئیں تو خود کو اجنبی نہ محسوس کریں ۔ یہ ہدایت غیر ملکیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مقدمات کی بناء پر دی گئی ہے ۔ کیونکہ ان کے بیاگس میں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے  ۔