شہریت بل کے خلاف احتجاج کا سی پی آئی ( ایم ) کا ہتمام

نئی دہلی۔ /25 جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم نے آج اعلان کیا کہ وہ ایک ملک گیر احتجاج 4 فروری کو متنازعہ شہریت بل کے خلاف منظم کرے گی۔ پارٹی نے کہا کہ یہ قانون سازی دستور ہند کے بنیادی حقوق کے تیقنات کی خلاف ورزی کرتی ہے اور تکثیریت میں اتحاد کیلئے ایک خطرہ ہے۔ سی پی آئی ایم نے کہا کہ 10 فیصد تحفظات جس کا حال ہی میں عام تعلیمات اور سرکاری ملازمتوں کے زمرہ میں غریبوں کیلئے اعلان کیا گیا ہے درحقیقت معاشی طور پر پسماندہ طبقات کا مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحفظات 8 لاکھ روپئے سالانہ آمدنی سے کم اور 5 ایکڑ زرعی اراضی سے کم کے مالک افراد کیلئے دیئے جانے والے ہیں۔