حیدرآباد۔ 4 فروری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی کوشش کے نتیجہ میں دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے عوام کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے آج سری سیلم پروجیکٹ سے ناگارجنا ساگر پروجیکٹ کیلئے پانی چھوڑا گیا، کیونکہ ناگارجنا ساگر پروجیکٹ میں پانی کی سطح آب میں کمی کے باعث شہر حیدرآباد کو پینے کے پانی کی سربراہی غیریقینی دکھائی دے رہی تھی جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کی قبل از وقت چوکسی اختیار کرکے حکومت کی توجہ مبذول کروائی جس کی روشنی میں حکومت نے موثر اقدامات کرتے ہوئے حیدرآباد شہر کے عوام کیلئے پینے کے پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے سری سیلم پروجیکٹ سے ناگارجنا ساگر پروجیکٹ کیلئے 18.116 کیوزک پانی چھوڑا گیا اور ناگارجنا ساگر پروجیکٹ سے پینے پانی کی فراہمی کیلئے 800 کیوزک پانی فراہم کیا جائے گا۔