دھمتری، 22جون(سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے دھمتری ضلع کے کرود میں شہدکی مکھیوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر میں میٹنگ ہونے سے پہلے ہی پنچایتی امور کے وزیر اجے چندراکر، ان کے محافظ او رتقریباً نصف درجن کارکنوں پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شہدکی مکھیوں کے حملے کے بعد چندراکر میٹنگ کوچھوڑ کر چلے گئے اور کل شام کے دیگر پروگراموں کو بھی منسوخ کردیا۔ رائے پور میں ان کا علاج کیا گیا اور ان کی حالت پہلے سے بہتر بتائی گئی ہے ۔