نئی دہلی، 23 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سپریم کورٹ نے بہار میں سیوان کے صحافی راج دیو راجن قتل کیس میں راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین اور ریاستی حکومت میں وزیر تیج پرتاپ یادو سے آج جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مقتول صحافی کی بیوی آشا رنجن کی کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران شہاب الدین اور تیج پرتاپ کے علاوہ بہار حکومت کو بھی نوٹس جاری کئے ۔عدالت نے نوٹس کے جواب کیلئے ان سبھی کو دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔