نئی دہلی 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرکے رشی کمار شکلا کو سی بی آئی ڈائرکٹر نامزد کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شکلا کو انسداد کرپشن مقدمات سے نمٹنے کا تجربہ نہیں ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں و قوانین کی خلاف ورزی کرکے انتخاب کے اصولوںسے انحراف کیا گیا ۔ کھرگے نے دو صفحات پر مشتمل ناراضگی کا نوٹ وزیر اعظم کو آج شام روانہ کیا جب حکومت کی جانب سے انہیں سی بی آئی ڈائرکٹر مقرر کیا گیا تھا ۔