حیدرآباد ۔/31 مئی (سیاست نیوز) قائد تلنگانہ تلگودیشم مقننہ پارٹی مسٹر ای دیاکرراؤ نے چندرشیکھرراؤ حکومت کی سازشوں اور طرز عمل پر کا اظہار کیا اور کہا کہ ایم ایل سی انتخابات میں پانچویں امیدوار کی شکست کے خوف سے چندرشیکھرراؤ تلگودیشم قائدین کے خلاف غیر قانونی کسیس درج کروا رہے ہیں ۔ انہوں نے رکن اسمبلی کوکٹ پلی مسٹر کرشنا راو کو ترغیبات دے کر ٹی آر ایس شامل کرنے والے چندراشیکھرراؤ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جبکہ تلگودیشم کے ارکان اسمبلی نے اپنے ساتھی رکن اسمبلی مسٹر ریونت ریڈی کی گرفتاری کے خلاف آج شب ڈی جی پی سے ملاقات کی تھی بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیاکرراؤ نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ریونٹ ریڈی کے پاس رقم نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی معلومات کے لحاظ سے نامزد رکن اسمبلی مسٹر اسٹیفنسن نے ریونت ریڈی کو اپنے مکان پر مدعو کیا ۔مسٹر دیاکرراؤ نے آج بھی اعادہ کیا کہ آخر 63 ارکان اسمبلی کی تعداد رکھتے ہوئے کس طرح اپنے بانچویں امیدوار کو چیف منسٹر کامیاب بنائیں گے ۔ انہوں نے ریونت ریڈی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بصورت دیگر تلگودیشم کارکن ٹی آر ایس کے کارکنوں کو بھگا بھگا کر مارنے کا انتباہ دیا ۔