تین افراد جرم کے اعادہ کے مجرم
ممبئی ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سیشن کورٹ نے آج شکتی ملز فوٹو جرنلسٹ اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ میں 3 مجرمین کو عصمت ریزی کے اعادہ کا ذمہ دار قرار دیا ہے جس کی وجہ سے انہیں سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔ پرنسپل سیشن جج نے وجئے جادھو، قاسم بنگالی اور سلیم انصاری کو تعزیرات ہند کی دفعہ 376(e) کا مجرم قرار دیا۔ ان تینوں کو پہلے ہی ٹیلیفون آپریٹر اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ میں سزائے عمرقید سنائی جاچکی ہے۔ عدالت کا کل فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ عدالت نے وکیل دفاع کی بحث کو مسترد کردیا۔