نئی دہلی ۔ 7ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایرانڈیا شکاگو ۔دہلی طیارہ کا رخ جس میں 342 مسافر سوار تھے آج صبح ٹورنٹو کی جانب موڑ دیا گیا ۔ پائیلٹ نے طیارہ کے انجنوں میں سے ایک انجن میں تیل کے اخراج کا شبہ ہوگیات ھا ۔شکاگو سے ڈھائی گھنٹہ کی پرواز کے بعد ایرانڈیا 126 شکاگو۔دہلی۔حیدرآباد فلیٹ کو ٹورنٹو پرسن ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ۔ یہ طیارہ ٹورنٹو ایئرپورٹ پر محفوظ طریقہ سے اتر گیا ۔ دوانجن والے اس طیارے نے محفوظ طریقہ سے لینڈ کی ہے ۔ تمام مسافروں کو محفوظ طور پر اتارلیا گیا ۔ گرانڈ انجنیئرس نے جہاز کا معائنہ کیا ۔