شکاگو ، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شہر شکاگو میں ایک زیرِ زمین ٹرین پٹری سے اُترنے کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ پیر کو علی الصبح ’او ہارے انٹرنیشنل ایئر پورٹ‘ پر پیش آیا جہاں آٹھ بوگیوں پر مشتمل زیرِ زمین ٹرین پٹری کے اختتام پر رکنے میں ناکام رہی اور پلیٹ فارم سے منسلک خود کار زینوں پر جا چڑھی۔