شکاگو اور الینائے شدید سردی کی لپیٹ میں

شکاگو۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ میں اس وقت درجہ حرارت انتہائی گراوٹ کا شکار ہے جہاں پیش قیاسی کرنے والے مختلف اداروں سے فراسٹ بائٹ اور ہائپوتھرمیا کے بارے میں انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ چند ہی سیکنڈس میں لاحق ہوسکتے ہیں۔ 50 ڈگری منفی درجہ حرارت کوئی مذاق نہیں ہے۔ امریکی شہر شکاگو میں گزشتہ کچھ دنوں سے اتنی زیادہ سردی ہے کہ انٹارکٹیکا اور ماؤنٹ ایورسٹ کی سردی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مڈویسٹ کی بیشتر یونیورسٹیوں میں کلاسیس منسوخ کردی گئی ہیں۔ نیشنل ویدھر سرویس کے مطابق مڈویسٹ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں انتہائی سرد ہواؤں کی وجہ سے شکاگو میں درجہ حرارت مزید گراوٹ کا شکار ہوگیا ہے جبکہ شمالی الینائے بھی شدید سردی کی زد میں ہے۔ اندیشے ظاہر کئے گئے ہیں کہ تقریباً 250 ملین عوام نقطہ انجماد کی سطح سے بھی کم ، 90 ملین عوام صفر درجہ سے بھی نیچے اور 25 ملین امریکی صفر درجہ سے 25 ڈگری کم کی سردی کا سامنا کریں گے۔