شوہر کے حملہ میں بیوی ہلاک

حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ کالا پتھر میں آج رات ایک شخص نے اس کی بیوی پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ خاتون شیولیلا جو بشارت نگر علاقہ کے ساکن شخص ایلاسوامی کی بیوی تھی اپنے شوہر کے حملہ میں ہلاک ہوگئی ۔ میاں بیوی میں بحث و تکرار کے بعد شوہر نے چاقو اور لاٹھی سے حملہ کردیا ۔ اس خاندان کا تعلق ناگر کرنول سے بتایا گیا ہے جو 10 سال قبل زندگی کے گذر بسر کے لیے حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا ۔ پولیس کالا پتھر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔