شوہر کے الزامات سے دل برداشتہ بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /2 نومبر ( سیاست نیوز ) ایک خاتون نے شوہر کے خطرناک الزام اور اذیت رسانی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ شیورام پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں 38 سالہ خاتون انورادھا نے خودسوزی کرلی ۔ انورادھا میرپیٹ علاقہ کے ساکن نرسمہا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کا شوہر اس کے کردار پر شبہ ظاہر کرتا تھا ۔ اپنی بیوی کے اپنے باپ کے ساتھ ناجائز تعلقات کا اس شخص کو شبہ تھا ۔ شوہر کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور اذیت رسانی سے تنگ آکر کل انورادھا نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور ہلاک ہوگئی ۔ پولیس شیورام مصروف تحقیقات ہے۔