شوہر کی چتا پر چھلانگ لگاکر خاتون ’’ستی‘‘

سہرسا ۔ /14 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع سہرسا میں ایک موضع کے اندر اپنے شوہر کی چتا پر چھلانگ لگاکر 65 سالہ خاتون مبینہ طور پر ستی ہوگئی ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پنکچ سنہا نے کہا کہ اس خاتون کی شناخت دھاوا دیوی کی حیثیت سے کی گئی ۔ اس کے شوہر 70 سالہ چرتریادو کا کینسر کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا ۔ آخری رسومات کے دوران جب لوگ گھروں کو واپس جارہے تھے اس خاتون کو تلاش کیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ گھر واپس نہیں ہوئی ۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ انہوں نے اسے چتا کی طرف جاتے ہوئے دیکھا ۔ گھر والوں نے وہاں پہونچ کر دیکھا کہ دیوی پہلے ہی چتا پر چھلانگ لگاچکی ہے اور جلکر ہلاک ہوچکی ہے ۔