ممبئی۔30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ بمبئی ہائیکورٹ نے ایک 27سالہ خاتون کو شادی کے دو ماہ بعد اپنے شوہر کے قتل پر سنائی گئی سزائے موت کو برقرار رکھا ۔ جسٹس وی کے تھلرامنی اور جسٹس وی ایل اشلیا پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے جیوتی کو سنائی گئی سزا برقرار رکھی ۔ جیوتی اور وجئے کی 9مئی 2007ء کو شادی ہوئی تھی لیکن جیوتی کے ایک اور شخص جیون ورگاڈے کے ساتھ شادی سے پہلے سے تعلقات تھے ۔ استغاثہ کے مطابق جیوتی اور جیون نے ایک سازش کے 14جون 2007ء کو شوہر وجئے کا قتل کردیا ۔ اس نے اپنے شوہر کو دودھ میں زہر ملاکر پیش کیا اور اس کے بعد حالات نیند میں اُس کا گلا گھونٹ دیا تھا۔