پالی گھر ( مہاراشٹرا ) ۔ 28 ۔ مارچ : (سیاست ڈاٹ کام ) : ایک 33 سالہ خاتون کو اپنے ہی مکان میں اپنے شوہر پر گرما گرم تیل ڈال کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ یہ واقعہ مہاراشٹرا کے ضلع پالی گھر میں 26 مارچ کو پیش آیا ۔ جب 40 سالہ شانتا رام کالے نے ایک معمولی مسئلہ پر اپنی بیوی سے بحث و تکرار کرلی ۔ جس کے دوران غصہ سے بے قابو خاتون نے شوہر پر گرما گرم تیل ڈال کر مادینے کی کوشش کی ۔ تولینی پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر مسٹر ایس ایم پوٹوار نے آج یہ اطلاع دی ۔ بتایا کہ خاتون کو شبہ تھا کہ شانتا رام کے کسی دوسری عورت سے ناجائز تعلقات ہیں ۔ پولیس نے ایک کیس درج کر کے مفرور خاتون کو گرفتار کرلیا ہے اور عدالت میں پیش کرنے پر 31 مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ میں دیدیا گیا ۔