شوہر کو دوسری شادی کیلئے بیوی کی اجازت ضروری نہیں: پاکستانی ادارہ

اسلام آباد ، 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک دستوری ادارہ نے جو مذہبی مسائل پر حکومت کو قانونی صلاح و مشورہ دیتا ہے ، اُس نے کہا ہے کہ کسی شخص کے لئے دوسری شادی کے لئے اپنی بیوی کی اجازت لینا ضروری نہیں ہے ، جس پر سوشل میڈیا میں مخالفانہ ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کونسل آف اسلامک آئیڈیالوجی نے کہا کہ پہلی بیوی کی موجودگی میں کسی شخص کی دوسری شادی کے تعلق سے پاکستانی قوانین شرعی اُصولوں کے مغائر ہیں۔