یو پی ۔ 2مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک آدمی نے اپنی بیوی کی جانب سے شراب کے استعمال پر اعتراض کرنے اور اس کو شراب نوشی سے روکنے پر اس نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ دی ۔ یہ واقعہ بہادر پور گاؤں میں پیش آیا ۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق سنگیتا 35سالہ اپنے شوہر کی شراب نوشی کی عادت سے بیزار تھی ‘ جس سے ان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر غصہ میں آکر شوہر راجیش کمار نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ دی جسے فوری دواخانہ میں شریک کروایا گیا‘جہاںا س کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔