شوہر نے بیوی اور بیٹے کو مار ڈالا

ناگپور، 5 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹے کو خرچ کیلئے پیسے مانگنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ سفاکانہ واردات تب سامنے آئی جب وہ عورت اور اس کے بیٹے کی لاشیں مہاراشٹرا کے ضلع بھنڈارا کے کھیت میں پائی گئیں۔ ناگپور کے رہنے والے لتا باؤنے (35) اور اس کے لڑکے دھیرج (18) لاپتہ ہوگئے تھے اور ان کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ انیرودھ نے اپنی بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے لاشیں کھیت میں پھینکنے کا اقبال جرم کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیوی اور بیٹے نے ملزم باؤنے سے کچھ اخراجات کے لیے پیسہ مانگا تھا۔
ملزم نے پیسے دینے کے بجائے انھیں پتھر سے مارمار کر ہلاک کر دیا اور ان کی لاشوں کو کھیت میں پھینک دیا ۔جب لتا کے بھائی نرائن داہاکے نے انیرودھ باؤسے اپنی بہن کے بارے میں پوچھاکہ وہ کہاں ہیں تو ملزم نے اسے بتایا کہ اس نے انھیں بھنڈارا چھوڑ آیا ہے ۔ لیکن جب وہ دونو ں مسلسل لاپتہ رہے تو 2 دسمبر کو بھنڈارا پولیس میں ان کے غائب ہونے کی ایک شکایت درج کرائی گئی۔پولیس نے بتایاکہ منگل کے روز ملزم خود ہی ارولی پولیس اسٹیشن پہنچااور قتل کرکے لاشوں کو کھیت میں پھینکنے کا جرم قبول کیا۔