شوگر کے مریضوں کیلئے آنکھوں کی جانچ ضروری

ڈاکٹر انینا ابراہم ریٹنا سرجن اڈوانسڈ رٹینا کیر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 8 نومبر (پریس نوٹ) اگر آپ ڈیابیٹک (شوگر کے مریض ہیں) تب آپ کی بینائی وقت کے ساتھ ساتھ کمزور ہوسکتی ہے۔ تاہم اس کو ابتدائی طور پر جانچ کرتے ہوئے روکا جاسکتا ہے۔ ذیابیطس اٹینوپتھی بدقسمتی سے آج اندھے پن کی ایک اہم وجہ ہے۔ زائد از 8 ہزار افراد ہر سال شوگر کے مریض کے سبب اندھے ہوجاتے ہیں۔ یہ صورتحال 10 سال سے زائد عرصہ سے مرض شوگر سے متاثرہ افراد میں پیدا ہوتی ہے۔ کئی شوگر کے مریض بلڈ شوگر پر بہتر کنٹرول کے باوجود بھی اس مرض کا شکار ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر انینا ابراہم ریٹنا سرجن، اڈوانسڈ ریٹنا کیر پنجہ گٹہ نے اس بات سے واقف کرواتے ہوئے ہر شوگر کے مریض کو مشورہ دیا کہ وہ ریٹنوپتھی سے بچنے کیلئے ہر سال ریٹنا ٹسٹ کروائے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر مریض آنکھوں کی صورتحاہ سے ناواقف ہوتا ہے جبکہ شوگر کے مریض کی شوگر زیادہ دنوں تک کنٹرول میں نہیں آتی اور بعض اوقات شکر کے سخت پرہیز سے بھی ریٹنامتاثر ہوتا ہے۔ علامات میں اچانک آنکھ میں خون کا رسنا، اس کے لئے مریض کو آنکھ میں انجکشن، لیزر علاج یا سرجری کی ضرورت رہتی ہے۔ بتدریج آنکھوں کی بینائی متاثر ہوتی ہے۔ اس کے لئے فوری طور پر سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج اڈوانسڈ ٹیکنالوجی آچکی ہے اور اڈوانسڈ سرجری دستیاب ہے جبکہ ریٹنا کے فوری طور پر چیک اپ کے ذریعہ رٹینوپتھی کو روکا جاسکتا ہے اور اندھے پن سے بچا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر انینا ابراہم، رٹیناسرجن، اڈوانسڈ رٹینا کیر، پنجہ گٹہ حیدرآباد ۔ 9550570077 ۔