سری نگر ، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے بڈی گام میں اتوار کے روز جنگجوؤں اور فوج کے مابین ہونے والے مسلح تصادم میں پانچ جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ۔ اگرچہ یہ رپورٹ فائل کئے جانے تک مہلوک جنگجوؤں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی، تاہم ان میں حزب المجاہدین کا اعلیٰ کمانڈر صدام پڈر اور کشمیر یونیورسٹی کا اسسٹنٹ پروفیسر محمد رفیع بٹ بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘شوپیان کے بڈی گام میں مسلح تصادم اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے ۔