سری نگر، 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے پہنو نامی گاؤں میں ان کے کیمپ میں داخل ہونے کی مبینہ کوشش کرنے والے ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ گذشتہ رات قریب تین بجے پیش آیا ہے ۔ مہلوک شخص کی شناخت بیگام کولگام کے رہنے والے رئیس احمد وانی ولد عبدالحمید وانی کے طور پر ہوئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے واقعہ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ رات قریب تین بجے ایک شخص نے پہنو شوپیان میں قائم فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کیمپ کی حفاظتی باڑ عبور کی اور کیمپ کے بالکل نزدیک آگیا۔ انہوں نے کہا ’مذکورہ شخص نے سیکورٹی باڑ عبور کی اور کیمپ کی دیوار کے بالکل نذدیک پہنچ گیا۔