شورش پسندوں سے زیادہ امریکہ اور افغانی فورسیس کے ہاتھوں زیادہ ہلاکتیں

کابل۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی جانب سے چہارشنبہ کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور موافق افغان حکومت فورسیس کی جانب سے طالبان اور دیگر شورش پسند گروہوں کے افراد کے مقابلے میں پہلی بار شہری زیادہ ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ حقائق اس وقت روشنی میں آئے جب امریکہ نے افغانستان میں فضائی حملوں میں اضافہ کردیا تاکہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے میں پیشرفت ہو۔طالبان کے اقتدار سے بے دخلی کے بعد افغانستان کے پہلے سے زائد حصوں پر قبضہ ہے۔ سال 2019ء کے ابتدائی 3 ماہ میں جو 305 شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، اس کیلئے عالمی اور موافق حکومتیں ذمہ دار ہیں۔ اس کے برعکس شورش پسند گروپوں کے ہاتھوں جو لوگ مارے گئے، ان کی تعداد 227 ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ یونائٹیڈ نیشنس اسسٹنٹس مشن کی سہ ماہی رپورٹ میں یہ باتیں بتائی گئی ہیں۔ زیادہ تر اموات امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں ہوئی ہیں یا پھر جنگجوؤ ں کی تلاش میں جو کارروائیاں کی گئیں، ان میں زیادہ شہری مارے گئے۔