شورش زدہ پشاور میں سیکوریٹی فورسیس پر حملہ، 11 ہلاک

پشاور، 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سات طلبہ 11 مہلوکین میں شامل ہیں اور 11 دیگر زخمی ہوگئے جبکہ شورش زدہ شمال مغربی پاکستان میں آج ایک بم دھماکہ پیش آیا اور سیکوریٹی فورسیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی ہوئی۔ سینئر ایس پی (آپریشنس) نجیب الرحمن نے کہا کہ یہ دھماکہ ایک مسافر ویان کے اندرون ضلع پشاور کے علاقہ بازید خیل میں پیش آیا۔ یہ ویان پشاور سے کوہاٹ جارہی تھی۔ دیگر واقعہ میں پشاور کے مضافات میں نامعلوم بندوق برداروں نے پولیس پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کردی۔ پولیس نے جواب دیا اور حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔