طرابلس۔ یکم ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) شورش زدہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سرگرم مختلف عسکری گروہوں کے مابین مسلح تصادم کے سبب 26افراد ہلاک جبکہ 75زخمی ہو گئے ۔ طرابلس میں عسکری گروہوں کے درمیان تصادم میں طرابلس کے عسکریت پسند گروپ ایک اور جنوبی شہر کے عسکری گروہ کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ 2011ء میں معمر قدافی کا تختہ الٹے اور ہلاکت کے بعد سے لیبیا سیاسی انتشار، افراتفری اور بد امنی کا شکار ہے ۔