شنکھ سے اذان تک پر آج دفتر سیاست میں تبصرہ اجلاس

حیدرآباد ۔ /27 نومبر (دکن نیوز) یونیٹی اینڈ آرٹس اسوسی ایشن کے زیراہتمام ہادی رحیل کی تصنیف ’’ شنکھ سے اذان تک ‘‘ پر تبصرہ اجلاس /28 نومبر 6 بجے شام ، جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز منعقد ہوگا ۔ جس کی صدارت جناب زاہد علی خان مدیر اعلیٰ روزنامہ سیاست کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پدم شری مجتبیٰ حسین ، محمد کاظم علی خان صدر امبیڈکر نیشنل کانگریس ، پروفیسر خالد سعید ( مانو) ، مضطر مجاز شرکت کریں گے ۔ عابد صدیقی سابق نیوز ایڈیٹر دوردرشن نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ اجلاس کنوینر احمد صدیقی مکیش نے ادب دوستوں سے شرکت کی درخواست کی ہے ۔