شنکر سنہہ واگھیلا کا آج حامیوں کے ساتھ اجلاس

احمد آباد 23 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر شنکر سنہہ واگھیلا نے آج کہا کہ کل ان کا اپنے حامیوں کے ساتھ اجلاس برقرار ہے اور حسب پروگرام منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس کو شنکر سنہہ واگھیلا کی جانب سے طاقت کے مظاہرہ سے تعبیر کیا جا رہا ہے ۔ واگھیلا کانگریس قیادت سے ناراض ہیں کیونکہ پارٹی نے انہیں انتخابی مہم کی کھلی آزادی نہیں دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حامیوں کے ساتھ ملاقات میں مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کرینگے ۔ واگھیلا کی ناراضگی پر ہائی کمان نے انہیں دہلی طلب کیا تھا ۔ وہاں انہوں نے احمد پٹیل سے ملاقات کی اور سونیا گاندھی سے بات چیت بھی کی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حامیوں کے ساتھ اجلاس ضرور منعقد کرینگے ۔