شمعون پیریز کی جانب سے اسرائیلیوں کی مذمت

یروشلم۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ تل ابیب اسرائیل کے سابق صدر امن کے لئے نوبل انعام یافتہ شمعون پیریز نے کل وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے جو عربوں کے ساتھ امن قائم کرنے سے قاصر رہی ہے، کہا کہ جو لوگ امن قائم کرنے سے قاصر رہتے ہیں، محب وطن نہیں ہیں۔ وہ تل ابیب میں سابق وزیراعظم اتزاک رابن کی 19 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ شمعون پیریز فلسطینیوں کے ساتھ ایک امن معاہدے پر دستخط کرچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ انتہائی شرم ناک بات ہے کہ عربوں کی پہل پر واحد امن اقدام جس کے ذریعہ اسرائیل میں امن قائم ہوسکتا تھا ناکام ہوگیا ہے۔ انھوں نے انتباہ دیا کہ وقت ہمارے خلاف ہے، وہ سعودی عرب کی جانب سے 2002ء میں عرب امن پہل کا حوالہ دے رہے تھے۔