شمس آباد 26 اپریل (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ میں سی سی روڈ کا سنگ بنیاد زیڈ پی ٹی سی ممبر بی ستیش کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی ممبر ستیش نے کہاکہ زیڈ پی فنڈ سے تین لاکھ روپئے رالہ گوڑہ میں سی سی روڈ کیلئے منظورہ رقم سے کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔ مزید فنڈس آنے کے بعد دیگر مقامات پر بھی کام کئے جائیں گے۔ سی ایلیا منڈل صدر نے کہاکہ شمس آباد منڈل کی ترقی کیلئے ہر پارٹی کے ہر ایک رکن کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے جس سے منڈل کی ترقی ہوگی۔ آر سدیشور شمس آباد سرپنچ نے کہاکہ شمس آباد میں جی او 111 کی وجہ سے یہاں کی ترقی رکی ہوئی ہے اس کو برخاست کرنے کیلئے تمام پارٹیوں کو مل کر حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر نریش، سریدھر یادو گرام پنچایت ممبرس کے علاوہ نند راج گوڑ، شیوا ریڈی وغیرہ موجود تھے۔