شمس آباد کی عوام کو حکومت کی جانب سے نئے سال کا تحفہ

شمس آباد میں کرشنا ندی کے پانی کی سربراہی کا مکرر آغاز
شمس آباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کی عوام گذشتہ کئی سالوں سے پینے کے پانی کے مسئلہ سے دوچار ہیں ۔ گزشتہ سال سابق ہوم منسٹر مسز سبیتا اندراریڈی اور راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے کرشنا ندی کے پانی کی سربراہی کا آغاز کیا تھا لیکن حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر ورکس کو رقم کی عدم ادائیگی پر پانی کی سربراہی روک دی گئی تھی ۔ شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے شمس آباد کی عوام کو پینے کے پانی کی سربراہی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر وزیر ٹرانسپورٹ نے ضروری اقدامات کرتے ہوئے شمس آباد گرام پنچایت کو کرشنا ندی کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنایا اور نئے سال کے تحفہ میں آج سے شمس آباد کو پانی کی سربراہی کا آغاز کردیا ۔ شمس آباد کے سرپنچ مبارکباد دیتے ہوئے عوام میں مٹھائی تقسیم کی ۔ اس موقع پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں سے سابق ہوم منسٹر مسز سبیتا اندرا ریڈی اور راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے کافی کوشش کی جس کے بعد چند دنوں کے لیے پانی کی سربراہی کی گئی ۔ لیکن اب موثر طور پر شمس آباد کو روزآنہ تقریبا آٹھ لاکھ لیٹر پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ جس کو شمس آباد میں محفوظ کرتے ہوئے ہفتہ میں دو یا تین دن پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ اس وقت صرف چند مقامات تک ہی پانی کی سربراہی ممکن ہوگی اور کچھ دنوں میں پانی کی پائپ لائن کو شمس آباد کے تقریبا سب محلوں میں ڈال کر وہاں پر بھی پانی کی سربراہی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ رچا ملا سدیشور نے وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی ، سابق ہوم منسٹر مسز سبیتا اندرا ریڈی اور راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ گیانیشور یادو ، اروند کمار ، نجم الدین ایم پی ٹی سی ممبرس ، نریش ، روپا ، دیپا ، سریدھر یادو ، شرون کمار ، گرام پنچایت ممبرس کے علاوہ کلم نرسمہا ، نند راج گوڑ ، سید رفیع الدین قادری