شمس آباد 24 اپریل (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو جاپان میں منعقدہ ایوارڈس تقریب میں اے سی آئی ایشیا پسیفک گرین ایرپورٹس 2018 ء میں 5 تا 15 ملین مسافرین کے زمرہ میں ایوارڈ حاصل ہوا۔ مسٹر ایس جی کے کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے یہ ایوارڈ حاصل کیا اور اپنے خطاب میں کہاکہ ایرپورٹس کونسل انٹرنیشنل کی جانب سے آر جی آئی ایرپورٹ کو پانچ تا پندرہ ملین مسافرین کے زمرہ میں باوقار ایوارڈ حاصل ہوا جس کے لئے ہمیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔ حیدرآباد ایرپورٹ کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں اور مسافرین کو تمام سہولتوں کے ساتھ ان کی حفاظت کے لئے بہترین انتظامات کی وجہ سے مسافرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔