شمس آباد ایرپورٹ پر طیارہ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( یو این آئی ) : طیارہ میں تکنیکی خرابی پر شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر طیارہ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔ شمس آباد ایرپورٹ سے آج صبح ایر انڈیا کا طیارہ ممبئی کے لیے روانہ ہوا تھا تاہم اڑان بھرنے کے 20 منٹ بعد ہی پائلٹ نے انجن میں تکنیکی خرابی محسوس کی جس کے بعد پائلٹ نے طیاروں کی ایمرجنسی لینڈنگ کی جس سے مسافرین نے راحت کی سانس لی ۔ اس طیارہ میں 120 مسافرین سوار تھے ۔ تمام مسافرین محفوظ ہیں ۔