شمس آباد ایرپورٹ میں اسمارٹ موبائل چک ان کی سہولت

مرکزی وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو کے ہاتھوں افتتاح
شمس آباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں مرکزی وزیر سیول ایویشین نے اسپائس جٹ ایرلائنس کی جانب سے متعارف کردہ اسمارٹ موبائل چک ان سرویس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نے بتایا کہ ہندوستان ایویشن سرویس میں دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے ۔ اور ملک میں کئی موقعوں پر راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ملک کا پہلا ایرپورٹ ہے جو تقریبا سبھی نئی ٹکنالوجی کو سب سے پہلے متعارف کررہا ہے ۔ اسپائس جٹ کی جانب سے مسافرین کی سہولت کے لیے اسمارٹ چک ان سرویس کی سہولت مہیا کرنے والا ایرپورٹ یہی ہے جس سے مسافرین اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر کے اسپائس جیٹ کے تمام سہولت حاصل کرسکتے ہیں ۔ اسپائس جیٹ اپلی کیشن کے ذریعہ مسافرین ٹکٹ بھی بک کرواسکتے ہیں ۔ جی ایم آر ایرپورٹ جدید ٹکنالوجی کے تمام سہولیات کو شمس آباد ایرپورٹ پر متعارف کرواتے ہوئے دنیا کے چند بہترین ایرپورٹس میں اپنا نام شامل کرنے میں کامیاب ہوا ہے ۔ اجئے سنگھ اسپائس جٹ نے کہا کہ شمس آباد ایرپورٹ میں پہلی مرتبہ اس ٹکنالوجی کو استعمال کیا جارہا ہے جس سے مسافرین کو کافی سہولیات حاصل ہوں گی ۔ جی ایم آر ایرپورٹ اس ٹکنالوجی کو استعمال کرنے والا ملک کا پہلا ایرپورٹ ہے ۔ اس سے قبل بھی ای بورڈنگ سہولت متعارف کی گئی تھی ۔ ایس جی کے کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے کہا کہ آج کے جدید دور میں ہر شخص نئی نئی ٹکنالوجی سے استفادہ حاصل کررہا ہے ۔ اس سرویس سے سیکوریٹی چیکنگ میں مزید آسانی پیدا ہوجائے گی ۔ حکومت ہند اور تلنگانہ ڈیجیٹل ٹکنالوجی کو کافی اہمیت دیتے ہوئے نئی نئی ٹکنالوجیز کو متعارف کررہے ہیں ۔ مسافرین بھی 80 فیصد تک سیلف چیکنگ پر منحصر ہورہی ہیں ایسے دور میں یہ ٹکنالوجی مسافرین کو کافی سہولت فراہم کرسکتی ہے ۔ آئندہ ایک دو سال میں شمس آباد ایرپورٹ میں مزید جدید ٹکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جائے گا ۔۔