شمس آباد ایرپورٹ سرور میں خرابی کئی طیاروں کی پروازوں میں تاخیر

شمس آباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں آج صبح ایر انڈیا کے تمام فلائٹس کئی گھنٹوں کے لیے رک گئے ۔ تفصیلات کے بموجب سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے یہ طیارے پرواز نہیں کرسکے ۔ جس کی وجہ سے حیدرآباد سے ممبئی ، دہلی ، تروپتی اور بنگلور جانے والی پروازوں کو روک دینا پڑا اور ہزاروں مسافرین ایرپورٹ پر پھنس گئے تھے ۔ کچھ گھنٹوں بعد سرور بحال ہوا جس کے ساتھ ہی تمام طیاروں نے فلائٹس شمس آباد ایرپورٹ سے پرواز کی ۔۔