شمس آباد۔/20جولائی، ( سیاست نیوز) شمس آباد گرام پنچایت کی جانب سے جامع مسجد شمس آباد میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شمس آباد منڈل صدر چکلا ایلیا، راجاملا سدیشور شمس آباد سرپنچ، افتخاد احمد شریف حال مقیم شکاگو، محمد یوسف علی خان، الحاج محمد عبدالقادر، ایس ایم افسر قادری، محمد شمس الدین نائب سرپنچ، سید نصیر الدین کانگریس منڈل میناریٹی صدر، وینو گوڑ کانگریس منڈل صدر، نندر اج گوڑ، نریش کمار، محمد امین الدین، ایوب حسین کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔ چکلا ایلیا منڈل صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ شمس آباد منڈل گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے جہاں پر ہندو اور مسلمان ایک دوسرے کے عید و تہوار کے موقع پر ملکر تقریب مناتے ہیں۔ اس گنگا جمنی تہذیب کو ہمیں برقرار رکھنا ہے۔راجاملا سدیشور شمس آباد سرپنچ نے کہا کہ مسلمان بھائی عید کے موقع پر ہمیں دعوت دے کر اپنے گھروں پر مدعو کرتے ہیں ، ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم ان کے اس جذبہ کو برقرار رکھتے ہوئے دعوت افطار کا اہتمام کریں جس سے ہماری گنگا جمنی تہذیب جھلکتی ہے۔ افتخار احمد شریف نے کہا کہ عید و تہوار مل جلکر منانے سے ہمارے بھائی چارہ میں اضافہ ہوگا اور ہم ملکر شمس آباد کی ترقی میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔