شمس آباد۔/28فبروری، ( سیاست نیوز) شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے لالہ گوڑہ میں ایک وینچر میں دھاوا کرتے ہوئے دھماکو اشیاء کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ شمس آباد کے علاقہ لالہ گورہ میں بالاجی وینچر میں غیر قانونی طور پر دھماکو اشیاء کا ذخیرہ سامان جمع کرکے رکھا گیا تھا۔ شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے جلیٹن اسٹکس16، ڈیٹونیٹرس 25، ایک کمپریشر، ایک الکٹرک وائر، فلنگ راڈ 4 اور ایک کمپریشر کٹر کو ضبط کرتے ہوئے دو افراد 38سالہ وینکٹیشورراؤ سوپروائزر ساکن مدھورا نگر شمس آباد متوطن اونگول اور 29 سالہ جنگیا ساکن الماس گوڑہ متوطن یاچارم کو مقام سے گرفتار کرلیا۔ جبکہ پلاٹ مالک کیشولو نائیڈو ساکن مادھوپور مفرور ہے۔ دونوں افراد اور ضبط شدہ اشیاء کو شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔