شمس آباد کے موضع سات امرائی میں پولیس کا کارڈن سرچ ، 9 مشتبہ افراد گرفتار ، پی وی پدمجا ریڈی کا بیان

شمس آباد ۔ /24 جون (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع سات امرائی میں کل رات شمس آباد زون ڈی سی پی پی وی پدمجا ریڈی کی نگرانی میں کارڈن سرچ منعقد کیا گیا جس میں ایک اے سی پی ، چار انسپکٹرس ، 14 سب انسپکٹرس ، 13 اے ایس آئیز، 134 کانسٹیبلس اور ہوم گارڈس موجود تھے ۔ سات امرائی اور ویکر سیکشن کالونی میں 540 مکانات میں معائنہ کیا گیا۔ اس دوران 13 ٹو وہیلرس ، 3 فور ویلرس کو ضبط کیا گیا اور 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ پی وی پدمجا ریڈی ڈی سی پی نے بتایا کہ کارڈن سرچ سے عوام میں خوف نہیں بلکہ خوشی محسوس کی جارہی ہے اور وہ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کررہے ہیں ۔ کارڈن سرچ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا جس سے غیر سماجی عناصر اور مجرمین میں خوف پیدا ہوگا اور ایک حد تک جرائم پر قابو پانے میں اہم رول ادا ہورہا ہے ۔ عوام بھی پولیس کا ساتھ دے رہی ہے ۔