شمس آباد کے مسلم محلوں میں کچرے کی صفائی و نئی ڈرینج لائن کی تعمیر

حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( راست ) : شمس آباد کے مسلم عوام نے جناب محمد مشتاق محی الدین صدر مسلم ویلفیر اسوسی ایشن تلنگانہ سے کچھ روز قبل ملاقات کرتے ہوئے اس بات سے واقف کروایا کہ شمس آباد کے مسلم محلوں میں اکثر جگہ کچرے کی نکاسی صحیح طریقے سے نہیں ہورہی ہے اور موریوں کا گندہ پانی سڑکوں پر ابل رہا ہے جس سے پیدل چلنے اور موٹر سیکل سواروں اور عام لوگوں کو بہت دشواریوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے خاص کر بچوں اور عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب کہ برقی کا وولٹیج بھی صحیح نہیں رہ رہا ہے ۔ جس سے عوام پریشانی میں مبتلا ہیں اور متعلقہ شعبہ کے ملازمین ان کی شکایات پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جس پر صدر مسلم ویلفیر اسوسی ایشن نے مناسب کارروائی کرتے ہوئے تمام بلدی مسائل کے حل کے لیے سرپنچ شمس آباد راچا ملا سدیشور سے کامیاب نمائندگی کی اور مسائل کو حل کرنے فوراً احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور مشورہ دیا کہ وہ مسلم محلوں میں نئی ڈرینج لائن کا کام شروع کروائیں اس کی تکمیل بھی جلد دو چار دن میں کردیں۔۔