شمس آباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور اور افتخار احمد شریف امریکہ شکاگو نے آئی ٹی اور پنچایت راج منسٹر کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں شمس آباد کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ راچا ملا سدیشور نے بتایا کہ پنچایت راج منسٹر کو جی او 111 سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ میں بھی جی او پر عمل ہورہا تھا اور اس وقت G+2 مکانات تعمیر کرنے کی اجازت دی جارہی تھی لیکن چند سال سے کوئی تعمیری اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ جس کے گرام پنچایت کی آمدنی میں کافی کمی ہوئی ہے ۔ انہیں دوبارہ G+2 مکانات تعمیر کرنے کی اجازت گرام پنچایت کے تحت دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کا ایک بِڑا حصہ شمس آباد گرام پنچایت کے تحت آتا ہے لیکن آج تک جی ایم آر کی جانب سے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا گیا اور ایرپورٹ کو جانے والی سڑک پر تمام سہولیات ہے دیگر سڑکوں کی حالت خستہ ہے ان کی مرمت کی ضرورت ہے ۔ جس پر پنچایت راج منسٹر نے تیقن دیا کہ وہ شمس آباد کے مسائل کو سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ افتخار احمد شریف دوہری شہریت کے حامل نے بتایا کہ شمس آباد کئی مسائل سے دوچار ہے ۔ شمس آباد تالاب کو منی ٹینک بینڈ کی طرح تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ جس سے اطراف کا ماحول سرسبز و شاداب ہوگا ۔اس کے علاوہ پینے کے پانی کے مسئلہ سے بھی واقف کروایا گیا ہے ۔۔