شمس آباد ۔ /30 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ مدھورا نگر میں ایم ایل سی فنڈ کے ذریعہ سی سی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔ شمس آباد سرپنچ راچاملا سدیشور کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ شمس آباد کے کئی علاقوں میں سی سی روڈ ڈالنے کی ضرورت ہے لیکن فنڈس کی کمی کی وجہ سے کاموں میں دیری ہورہی تھی ۔ اس سلسلہ میں جناب محمد سلیم ایم ایل سی سے ملاقات کرتے ہوئے سی سی روڈ کیلئے فنڈ منظور کرنے کی اپیل پر انہوں نے فنڈ منظور کیا جس کی وجہ سے یہاں روڈ کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ جس کے لئے ہم ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں ۔