شمس آباد۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں تلگو دیشم قائدین نے ایس ایم اسلم قادری شیکھر گوڑ اور راجندر گوڑ کی قیادت میں 50 سے زائد قائدین نے مہیندر ریڈی ٹرانسپورٹ وزیر سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پی پروین گوڑ تونڈ پلی ڈپٹی سرپنچ اور ان کے 50 سے زائد ساتھیوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی کی ترقی کیلئے کام کرنے کا عہد کیا۔ اس موقع پر مہیندر ریڈی نے بتایا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت جو ترقیاتی کام انجام دے رہی ہے، اس سے متاثر ہوکر تلگو دیشم قائدین پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ آئندہ چند ماہ میں ضلع سے مزید قائدین پارٹی میں شامل ہوں گے۔ ایم اسلم قادری ٹی آر ایس مائناریٹی سیل جنرل سیکریٹری نے کہا کہ شمس آباد میں بھی ٹی آر ایس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر تلگو دیشم قائدین پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ اس موقع پر بھیم ارجن ریڈی، شیکھر گوڑ، راجندر گوڑ، پروین گوڑ، پرساد گوڑ، گوردھن ریڈی، راملو گوڑ، ہنمنت مدیراج ، نریندر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔