شمس آباد۔9جون ( سیاست نیوز) محمد یوسف ریٹائرڈ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی نبیری خواجہ وہاب الدین کی دختر سارا تنویر ساکن شمس آباد نے ایمسٹ میڈیسن میں 152نشانات حاصل کرتیہوئے اسٹیٹ رینک میں 90واں مقام حاصل کیا اور عثمانیہ یونیورسٹی میں تیسرا رینک حاصل کیا ۔سارا تنویر کے والد خواجہ وہاب الدین خانگی ملازم اور والدہ اختر بیگم گورنمنٹ ٹیچر ہیں ۔ سارا تنویر نے سری کرشناوینی سے دسویں کامیاب کرتے ہوئے 9.8 فیصد حاصل کئے ۔