شمس آباد کو ضلع بنانے پر شمس آباد میں ٹی آر ایس کا جشن

شمس آباد ۔ 23 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ کی جانب سے شمس آباد کو بھی ضلع بنایا گیا جس پر شمس آباد میں ٹی آر ایس قائدین نے جشن مناتے ہوئے زبردست آتش بازی کی اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی فوٹو کو دودھ سے نہلایا گیا ۔ راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اپنی مخاطبت میں کہا کہ تلنگانہ حکومت نئی ریاست تلنگانہ کو ترقی یافتہ ریاست بنانے اضلاع کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ترقیاتی کام انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے شمس آباد کو ضلع بنائے جانے پر کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ شمس آباد کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے پر زور دیا جس سے نئے ضلع شمس آباد کی ترقی ہوسکے ۔ اس موقع پر ایس ایم اسلم قادری ، ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری ، چندرا ریڈی ، وینکٹیش گوڑ ، موہن راؤ ، مہیندر ریڈی ، دیپا ، محمد اسد ، محمد بابا ، شیخ محمد ، محمد جاوید، ملیش ، سریدھر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔