شمس آباد کا نام تبدیل نہ کرنے کانگریس کا مطالبہ

شمس آباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے ضلع بنانے کے اعلان کے بعد یہاں پر خوشی کا ماحول پیدا ہوگیا تھا اور ضلع کا نام شمس آباد رکھا گیا تھا لیکن اچانک شمس آباد کے نام کو تبدیل کرتے ہوئے رنگاریڈی رکھا گیا ۔ کانگریس قائدین شمس آباد وینوگوڑ کانگریس منڈل صدر راچا ملا سدیشور شمس آباد سرپنچ نے بتایا کہ ضلع رنگاریڈی کو تین حصوں میں تقسیم کر کے تین اضلاع بنائے گئے ۔ جس میں ایک ضلع شمس آباد بھی رکھا گیا تھا ۔ چند سیاسی قائدین نے اپنے مفاد کے لیے شمس آباد کے نام کو تبدیل کرتے ہوئے رنگاریڈی رکھا ہے ۔ حکومت کی جانب سے ایک طرف عوام کی رائے حاصل کرنے کو کہا جاتا ہے تو دوسری جانب اس کی خلاف ورزی کی جاتی ہے ۔ حکومت کا دوہرا رویہ عوام کے سمجھ کے باہر ہے ۔ شمس آباد جہاں انٹرنیشنل ایرپورٹ ، ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹیشن ، ترکاری مارکٹ ، ڈی سی پی آفس ، آوٹر رنگ روڈ ، و دیگر سہولیات ہونے کے باوجود نام کی تبدیلی سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے ۔ شمس آباد نام آج پوری دنیا میں جانا پہچانا نام بن چکا ہے ۔ نام کی تبدیلی پر احتجاج کرتے ہوئے ۔ شمس آباد میں ہیڈکوارٹر کے لیے مطالبہ کیا جارہا ہے تو ان کے ذہن کو بدلنے کے لیے نام کی تبدیلی کی جارہی ہے جس سے ان کا پورا دھیان ہیڈکوارٹر سے ہٹ کر ضلع کے نام پر مرکوز ہو ۔ اسی دوران وہ ضلع ہیڈکوارٹر کا تقرر آسانی کے ساتھ کرسکے ۔ شمس آباد کی جانب سے حکومت پر ہیڈکوارٹر شمس آباد میں قائم کرنے کا پہلے سے ہی دباؤ تھا اور اب نام کی تبدیلی کے لیے بھی زور پڑے گا ۔ شمس آباد کی عوام سے بغیر کسی رائے حاصل ، ہیڈکوارٹر اور نام کی تبدیلی کرنے سے سنگین نتائج کا اشارہ دیا گیا ۔ اس موقع پر محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، کلم نرسمہا ، نریش ، نند راج گوڑ ، ثرون گوڑ، ، سریکانت وغیرہ موجود تھے ۔۔