حیدرآباد 26 جون ( پی ٹی آئی ) مختلف سکیوریٹی ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے عملہ نے آج راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فرضی انسداد دہشت گردی ڈرل میں حصہ لیا ۔ یہ ڈرل آج صبح منعقد ہوئی ۔ جی ایم آر حیدرآباد ائرپورٹ کی سکیوریٹی اور آپریشنس ٹیموں کے علاوہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ پولیس ‘ سی آئی ایس ایف ‘ ریاستی فائر سروسیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دوسری ایجنسیوں نے اس ڈرل میں حصہ لیا جس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں ائرپورٹ کی تیاری کا جائزہ لینا تھا ۔ انٹلی جنس بیورو ‘ سی آئی ایس ایف ‘ پولیس اور مختلف ائرلائینس کے مبصرین نے اس ڈرل کا مشاہدہ کیا ۔ ائرپورٹ پر بحیثیت مجموعی سکیوریٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔